Thursday, 1 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:129,TotalNo:2527


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
روزوں  کا بیان
باب
 سفر میں روزہ رکھنے والے کے اجر کے بیان میں جبکہ وہ خدمت والے کام میں لگے رہیں
حدیث نمبر
2527
و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ مُوَرِّقٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَصَامَ بَعْضٌ وَأَفْطَرَ بَعْضٌ فَتَحَزَّمَ الْمُفْطِرُونَ وَعَمِلُوا وَضَعُفَ الصُّوَّامُ عَنْ بَعْضِ الْعَمَلِ قَالَ فَقَالَ فِي ذَلِکَ ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالْأَجْرِ
 ابوکریب، حفص، عاصم، مورق، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے کچھ نے روزہ رکھا اور کچھ نے روزہ چھوڑ دیا روزہ نہ رکھنے والے تو خدمت والے کام پر لگ گئے اور روزہ رکھنے والے کام کرنے کے بارے میں کمزور پڑ گئے راوی نے کہا کہ آپ نے ان کے بارے میں فرمایا کہ روزہ افطار کرنے والے اجر پا گئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment