مسلم شریف
کتاب
فضائل قرآن
باب
قل ہو اللہ احد پڑھنے کی فضلیت کے بیان میں
حدیث نمبر
1793
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ جَمِيعًا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِمَا مِنْ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ جَزَّأَ الْقُرْآنَ ثَلَاثَةَ أَجْزَائٍ فَجَعَلَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ جُزْئًا مِنْ أَجْزَائِ الْقُرْآنِ
اسحق بن ابراہیم، محمد بن بکر، سعید بن ابی عروبہ، ح، ابوبکر بن ابی شیبہ، عفان، ابان عطار، حضرت قتادہ سے اس سند کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا گیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی نےقرآن مجید کے تین حصے فرمائے ہیں اور قرآن کے ان تین حصوں میں سے ( قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) کو ایک حصہ مقرر فرمایا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment