Saturday, 9 July 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:1771

کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
فضائل قرآن
باب
سب سے بہتر قرآن پڑھنے والوں کا اپنے سے کم درجہ والوں کے سامنے قرآن مجید پڑھنے والوں کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
1771
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ إِنَّ اللَّهَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْکَ لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا قَالَ وَسَمَّانِي لَکَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَبَکَی
محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اللہ تعالی نے مجھے حکم دیا کہ میں تجھے (لَمْ يَکُنْ الَّذِينَ کَفَرُوا) پڑھ کر سناؤں حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کیا اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میرا نام لیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں حضرت ابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ یہ سن کر رو پڑے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment