Saturday, 9 July 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:1758

کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
فضائل قرآن
باب
 نبی کا فتح مکہ کے دن سورة الفتح پڑھنا
حدیث نمبر
1758
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ وَوَکِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيَّ يَقُولُا قَرَأَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ فِي مَسِيرٍ لَهُ سُورَةَ الْفَتْحِ عَلَی رَاحِلَتِهِ فَرَجَّعَ فِي قِرَائَتِهِ قَالَ مُعَاوِيَةُ لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ يَجْتَمِعَ عَلَيَّ النَّاسُ لَحَکَيْتُ لَکُمْ قِرَائَتَهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن ادریس، وکیع، شعبہ، معاویہ بن قرة، حضرت عبداللہ بن مغفل مزنی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال اپنی سواری پر سورة الفتح پڑھتے ہوئے جارہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قرات کو دہراتے تھے معاویہ کہتے ہیں کہ مجھے لوگوں سے یہ ڈر نہ ہوتا کہ مجھے گھیر لیں گے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قرات بیان کرتا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment