Saturday, 14 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:748


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نماز  کا بیان
باب
 دارالکفر میں جب اذان کی آواز سنے تو اس قوم پر حملہ کرنے سے رکنے کے بیان میں
حدیث نمبر
748
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُغِيرُ إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ وَکَانَ يَسْتَمِعُ الْأَذَانَ فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا أَمْسَکَ وَإِلَّا أَغَارَ فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْفِطْرَةِ ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجْتَ مِنْ النَّارِ فَنَظَرُوا فَإِذَا هُوَ رَاعِي مِعْزًی
زہیر بن حرب، یحیی بن سعید، حماد، سلمہ، ثابت، انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طلوع فجر کے وقت حملہ کرتے تھے اور کان لگا کر اذان سنتے اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اذان سنتے تو حملہ کرنے سے رک جاتے ورنہ حملہ کر دتیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کواَللَّهُ أَکْبَرُاَللَّهُ أَکْبَرُ کہتے سنا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ مسلمان ہے پھر اس نے  (أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ) کہا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ جہنم سے آزاد ہوگیا اس کے بعد جب لوگوں نے دیکھا تو وہ بکریوں کا چرواہا تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment