کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
بیٹھے ہوئے کی نیند کا وضو کو نہ توڑنے کی دلیل کے بیان میں
حدیث نمبر
737
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَاجِي رَجُلًا فَلَمْ يَزَلْ يُنَاجِيهِ حَتَّی نَامَ أَصْحَابُهُ ثُمَّ جَائَ فَصَلَّی بِهِمْ
عبیداللہ بن معاذعنبری، شعبہ، عبدالعزیزبن صہیب، انس بن مالک سے روایت ہے کہ نماز کی اقامت کہی گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی سے سرگوشی کر رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سرگوشی میں مشغول رہے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ سو گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشرئف لائے اور ان کو نماز پڑھائی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment