Saturday, 14 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:733


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
 بے وضو کھانا کھانے کا جواز اور وضو کے فوری طور پر ضروری نہ ہونے کے بیان میں
حدیث نمبر
733
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حُوَيْرِثٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی حَاجَتَهُ مِنْ الْخَلَائِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَأَکَلَ وَلَمْ يَمَسَّ مَائً قَالَ وَزَادَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لَهُ إِنَّکَ لَمْ تَوَضَّأْ قَالَ مَا أَرَدْتُ صَلَاةً فَأَتَوَضَّأَ وَزَعَمَ عَمْرٌو أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ
محمد بن عمرو بن عباد بن جبلہ، ابوعاصم، ابن جریج، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حاجت سے فارغ ہو کر آئے تو کھانا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھایا اور پانی کو ہاتھ نہ لگایا سعید بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو نہیں کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نماز کا ارادہ کرتا ہوں جو وضو کروں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment