کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
غسل کرنے والا کپڑے وغیرہ کے ساتھ پردہ کرے۔
حدیث نمبر
668
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَی عَقِيلٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ حَدَّثَتْهُ أَنَّهُ لَمَّا کَانَ عَامُ الْفَتْحِ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِأَعْلَی مَکَّةَ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَی غُسْلِهِ فَسَتَرَتْ عَلَيْهِ فَاطِمَةُ ثُمَّ أَخَذَ ثَوْبَهُ فَالْتَحَفَ بِهِ ثُمَّ صَلَّی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ سُبْحَةَ الضُّحَی
محمد بن رمح بن مہاجر، لیث، یزید بن ابی حبیب، سعید بن ابی ہند، مرہ عقیل، ام ہانی بنت ابی طالب سے روایت ہے کہ وہ فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس وقت حاضر ہوئی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کے بلند حصہ پر تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل کے لئے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حضرت فاطمہ نے پردہ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کے بعد اپنے اوپر ایک کپڑا لپیٹا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی آٹھ رکعات پڑھیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment