کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
سر وغیرہ پر تین مر تبہ پانی ڈالنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
644
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ تَمَارَوْا فِي الْغُسْلِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أَغْسِلُ رَأْسِي کَذَا وَکَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أُفِيضُ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثَ أَکُفٍّ
یحیی بن یحیی، قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، یحیی، احوص، ابی اسحق، سلیمان بن صرد، جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس غسل کے بارے میں بحث کرنے لگے ان میں ایک نے کہا میں تو اپنا سر اس اس طرح دھوتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تو اپنے سر پر تین چلوؤں سے پانی ڈالتا ہوں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment