کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
منی عورت سے نکلنے پر غسل کے وجوب کے بیان میں
حدیث نمبر
613
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ قَالَ إِسْحَقُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ جَائَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ وَهِيَ جَدَّةُ إِسْحَقَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ لَهُ وَعَائِشَةُ عِنْدَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْمَرْأَةُ تَرَی مَا يَرَی الرَّجُلُ فِي الْمَنَامِ فَتَرَی مِنْ نَفْسِهَا مَا يَرَی الرَّجُلُ مِنْ نَفْسِهِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ فَضَحْتِ النِّسَائَ تَرِبَتْ يَمِينُکِ فَقَالَ لِعَائِشَةَ بَلْ أَنْتِ فَتَرِبَتْ يَمِينُکِ نَعَمْ فَلْتَغْتَسِلْ يَا أُمَّ سُلَيْمٍ إِذَا رَأَتْ ذَاکِ
زہیر بن حرب، عمر بن یونس، عکرمہ بن عمار، اسحق بن ابی طلحہ، انس بن مالک سے روایت ہے کہ اسحق کی دادی حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئیں اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی موجودگی میں عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورت اگر خواب میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے اور اپنے جسم پر وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے تو وہ کیا کرے تو سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا اے ام سلیم تم نے عورتوں کو رسوا کردیا تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا بلکہ تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں اے ام سلیم جب عورت اس طرح دیکھے تو اس کو غسل کرنا چاہئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment