Friday, 13 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:564


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
 پیشاب یا نجاست وغیرہ اگر مسجد میں پائی جائیں تو ان کے دھونے کے وجوب اور زمین پانی سے پاک ہو جاتی ہے اور اس کو کھودنے کی ضرورت نہیں کے بیان میں
حدیث نمبر
564
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ وَهُوَ ابْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَالَ فِي الْمَسْجِدِ فَقَامَ إِلَيْهِ بَعْضُ الْقَوْمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ وَلَا تُزْرِمُوهُ قَالَ فَلَمَّا فَرَغَ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَائٍ فَصَبَّهُ عَلَيْهِ
قتیبہ بن سعید، حماد،ابن زید، ثابت، انس سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کردیا بعض لوگ اس کی طرف اٹھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو چھوڑ دو اور مت روکو جب وہ فارغ ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ڈول پانی منگوایا اور اس پر انڈیل دیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment