Friday, 13 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:544


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
 موزوں پر مسح کی مدت کے بیان میں
حدیث نمبر
544
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ الْمُلَائِيِّ عَنْ الْحَکَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ عَنْ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ قَالَ أَتَيْتُ عَائِشَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ الْمَسْحِ عَلَی الْخُفَّيْنِ فَقَالَتْ عَلَيْکَ بِابْنِ أَبِي طَالِبٍ فَسَلْهُ فَإِنَّهُ کَانَ يُسَافِرُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْنَاهُ فَقَالَ جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِلْمُسَافِرِ وَيَوْمًا وَلَيْلَةً لِلْمُقِيمِ قَالَ وَکَانَ سُفْيَانُ إِذَا ذَکَرَ عَمْرًا أَثْنَی عَلَيْهِ
اسحق بن ابراہیم، عبدالرزاق، ثوری، عمرو بن قیس ملانی، حکم بن عتیبہ، قاسم بن مخیمرہ، شریح بن ہانی سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس موزوں پر مسح کے بارے میں پوچھنے کے لئے حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا اس کے بارے میں علی بن ابی طالب سے سوال کرو کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر کرتے تھے ہم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کا سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسافر کے لئے تین دن اور تین راتیں اور مقیم کے لئے ایک دن اور رات مدت مقرر فرمائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment