کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
ایمان کا بیان
باب
کمزور ایمان والے کی تالیف قلب کرنے اور بغٰیر قطعی دلیل کے کسی کو مومن نہ کہنے کے بیان میں
حدیث نمبر
283
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسْمًا فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْطِ فُلَانًا فَإِنَّهُ مُؤْمِنٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ مُسْلِمٌ أَقُولُهَا ثَلَاثًا وَيُرَدِّدُهَا عَلَيَّ ثَلَاثًا أَوْ مُسْلِمٌ ثُمَّ قَالَ إِنِّي لَأُعْطِي الرَّجُلَ وَغَيْرُهُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْهُ مَخَافَةَ أَنْ يَکُبَّهُ اللَّهُ فِي النَّارِ
ابن ابی عمر، سفیان، زہری، عامر بن سعد، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ مال تقسیم فرمایا تو میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فلاں کو دیجئے کیونکہ وہ مومن ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ مسلمان ہے مومن نہیں ظاہری طور پر عبادت گزار ہے، میں نے تین مرتبہ عرض کیا کہ وہ مومن ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تینوں مرتبہ یہی فرمایا کہ وہ مسلمان ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں اس آدمی کو دیتا ہوں حالانکہ میں دوسرے کو اس سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں صرف اس ڈر سے اسے دیتا ہوں کہ کہیں اللہ اسے منہ کے بل جہنم میں نہ گرا دے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment