کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
خرید وفروخت کا بیان
باب
قبضہ سے پہلے بیعہ کے بیچنے کے بطلان کے بیان میں۔
حدیث نمبر
3752
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَاهُ قَالَ قَدْ رَأَيْتُ النَّاسَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ابْتَاعُوا الطَّعَامَ جِزَافًا يُضْرَبُونَ فِي أَنْ يَبِيعُوهُ فِي مَکَانِهِمْ وَذَلِکِ حَتَّی يُؤْوُوهُ إِلَی رِحَالِهِمْ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ أَبَاهُ کَانَ يَشْتَرِي الطَّعَامَ جِزَافًا فَيَحْمِلُهُ إِلَی أَهْلِهِ
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ میں نے لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں دیکھا جو وہ کسی غلہ کو اندازاً خریدتے تو ان کو مارا جاتا اس بات پر کہ وہ اس کو اسی جگہ فروخت کریں یہاں تک کہ اس کو اپنے گھروں میں یا کسی دوسری جگہ منتقل کر لیتے ابن شہاب کہتے ہیں مجھے عبیداللہ بن ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ان کے والد غلہ اندازاً خریدتے تو اس کو گھر اٹھالاتے تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment