کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طلاق کا بیان
باب
حائضہ عورت کو اس کی رضا مندی کے بغیر طلاق دینے کی حرمت اور اگر کوئی طلاق دے دے تو طلا ق واقع نہ ہوگی اور مرد کو رجو ع کرنے کا حکم دینے کے بیان میں
حدیث نمبر
3565
و حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَکِيمٍ الْأَوْدِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلَالٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَسَأَلَ عُمَرُ عَنْ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا حَتَّی تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَی ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقُ بَعْدُ أَوْ يُمْسِکُ
احمد بن عثمان ابن حکیم، خالدبن مخلد، سلیمان ابن بلال، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی- حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ اس سے رجوع کر لے- یہاں تک کہ وہ پاک ہو جائے پھر اسے دوسرا حیض آئے پھر پاک ہو پھر اس کے بعد طلاق دے یا روک لے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment