Saturday, 12 November 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1293,TotalNo:3691


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
غلام آزاد کرنے کا بیان
باب
 ولاء آزاد کرنے والے ہی کا حق ہے کے بیان میں
حدیث نمبر
3691
و حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ کَانَ فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ سُنَنٍ خُيِّرَتْ عَلَی زَوْجِهَا حِينَ عَتَقَتْ وَأُهْدِيَ لَهَا لَحْمٌ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْبُرْمَةُ عَلَی النَّارِ فَدَعَا بِطَعَامٍ فَأُتِيَ بِخُبْزٍ وَأُدُمٍ مِنْ أُدُمِ الْبَيْتِ فَقَالَ أَلَمْ أَرَ بُرْمَةً عَلَی النَّارِ فِيهَا لَحْمٌ فَقَالُوا بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَلِکَ لَحْمٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَکَرِهْنَا أَنْ نُطْعِمَکَ مِنْهُ فَقَالَ هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَهُوَ مِنْهَا لَنَا هَدِيَّةٌ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا إِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
 ابوطاہر، ابن وہب، مالک بن انس، ربیعہ بن ابی عبدالرحمان، قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں تین احکام تھے: ایک یہ کہ جب وہ آزاد کی گئی تو اسے اپنے خاوند کے بارے میں اختیار دیا گیا اور اسکو یعنی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو گوشت ہدیہ کیاگیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور دیگچی آگ پر رکھی ہوئی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانا منگوایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روٹی اور گھر کے سالن میں سے سالن پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا میں نے آگ پر رکھی دیگچی میں گوشت نہ دیکھاتھا قریب موجود صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ گوشت بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر صدقہ کیا گیا ہے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس میں سے کھلانا پسند نہیں کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اس پر صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ولاء اسی کا حق ہے جس نے آزاد کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment