کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طلاق کا بیان
باب
مطلقہ بائنہ کے لئے نفقہ نہ ہو نے کے بیان میں
حدیث نمبر
3604
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهُ قَالَ سَأَلْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّ زَوْجَهَا الْمَخْزُومِيَّ طَلَّقَهَا فَأَبَی أَنْ يُنْفِقَ عَلَيْهَا فَجَائَتْ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَفَقَةَ لَکِ فَانْتَقِلِي فَاذْهَبِي إِلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ فَکُونِي عِنْدَهُ فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَی تَضَعِينَ ثِيَابَکِ عِنْدَهُ
قتیبہ بن سعید، لیث، عمران بن ابی انس، ابی سلمہ، حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے خاوند مخزوحی نے انہیں طلاق دے دی اور اس کو خرچہ دینے سے انکارکر دیا اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تیرے لئے خرچہ نہیں ہے اور تو ابن ام مکتوم کے ہاں منتقل ہو جا اور انہی کے پاس رہ کیونکہ وہ نابینا آدمی ہیں اور تو اپنے کپڑے اس کے پاس اتار سکتی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment