کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طلاق کا بیان
باب
مطلقہ بائنہ کے لئے نفقہ نہ ہو نے کے بیان میں
حدیث نمبر
3614
و حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ طَلَّقَنِي زَوْجِي ثَلَاثًا فَأَرَدْتُ النُّقْلَةَ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ انْتَقِلِي إِلَی بَيْتِ ابْنِ عَمِّکِ عَمْرِو بْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ فَاعْتَدِّي عِنْدَهُ
اسحاق بن ابراہیم حنظلی، یحیی بن آدم، عمار بن رزیق، ابی اسحاق، شعبی، حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میرے شوہر نے مجھے تین طلاقیں دے دیں اور میں نے منتقل ہونے کا ارادہ کیا میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے چچا کے بیٹے عمرو بن ام مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر کی طرف منتقل ہو جا اور اس کے پاس عدت پوری کر-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment