کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طلاق کا بیان
باب
ایلاء اور عورتوں سے جدا ہونے اور انہیں اختیار دینے اور اللہ کے قول ان تظاہرا علیہ کے بیان میں
حدیث نمبر
3598
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنِي يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقْبَلْتُ مَعَ عُمَرَ حَتَّی إِذَا کُنَّا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ کَنَحْوِ حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ قُلْتُ شَأْنُ الْمَرْأَتَيْنِ قَالَ حَفْصَةُ وَأُمُّ سَلَمَةَ وَزَادَ فِيهِ وَأَتَيْتُ الْحُجَرَ فَإِذَا فِي کُلِّ بَيْتٍ بُکَائٌ وَزَادَ أَيْضًا وَکَانَ آلَی مِنْهُنَّ شَهْرًا فَلَمَّا کَانَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ نَزَلَ إِلَيْهِنَّ
محمد بن مثنی، عفان، حماد بن سلمہ، یحیی بن سعید، عبیدبن حنین، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہاں آیا یہاں تک کہ جب ہم مرالظہران بستی پر تھے باقی حدیث سلیمان کی حدیث کی طرح گزرچکی اس میں یہ اضافہ ہے کہ میں نے کہا وہ دو عورتیں کون تھیں عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا حفصہ اور ام سلمہ اور مزید اضافہ یہ ہے کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ میں حجروں کی طرف آیا تو ہر گھر میں رونا تھا اور مزید اضافہ یہ بھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ایک مہنیہ کا ایلاء کیا تھاقسم کھائی جب انتیس دن مہینہ پورا ہو گیا تو ان کی طرف تشریف لے گئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment