Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:622,TotalNo:3020


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 عرفات سے مزدلفہ کی طرف واپسی اور اس رات مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3020
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَفَضْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ حَتَّی أَتَيْنَا جَمْعًا فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ ثُمَّ انْصَرَفَ فَقَالَ هَکَذَا صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَکَانِ
 ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن نمیر، اسماعیل بن ابی خالد، ابن اسحاق، حضرت سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ چلے یہاں تک کہ ہم مزدلفہ آگئے تو ا نہوں نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ہی اقامت کے ساتھ پڑھائیں پھر وہ پھرے اور فرمایا کہ یہ نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس مقام پر اسی طرح پڑھائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment