Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:862,TotalNo:3260


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 مدینہ منورہ کا خبیث چیزوں سے پاک ہونے اور مدینہ کا نام طابہ اور طیبہ رکھے جانے کے بیان میں
حدیث نمبر
3260
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَصَابَ الْأَعْرَابِيَّ وَعْکٌ بِالْمَدِينَةِ فَأَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَائَهُ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی ثُمَّ جَائَهُ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْمَدِينَةُ کَالْکِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طَيِّبُهَا
 یحیی بن یحیی، مالک، محمد، منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تو اس دیہاتی کو مدینہ میں شدید بخار ہوگیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا اے محمد میری بیعت واپس لوٹا دو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکار فرمایا وہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لوٹا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکار فرمایا وہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میری بیعت واپس لوٹا دو تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکار فرمایا تو وہ دیہاتی مدینہ سے نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو کہ اس میں آئے میل کچیل وغیرہ کو دور کرتا ہے اور اسکے پاک کو خالص اور صاف ستھرا بناتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment