کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
حدیث نمبر
3127
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَعُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ بَعْدَ مَا أَفَاضَتْ قَالَتْ عَائِشَةُ فَذَکَرْتُ حِيضَتَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَابِسَتُنَا هِيَ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ کَانَتْ أَفَاضَتْ وَطَافَتْ بِالْبَيْتِ ثُمَّ حَاضَتْ بَعْدَ الْإِفَاضَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلْتَنْفِرْ
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابن شہاب، ابی سلمہ، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ تعالیٰ عنہ طواف افاضہ کرنے کے بعد حائضہ ہوگئیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے ان کے حیض کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ہمیں روک رکھیں گی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول وہ طواف افاضہ کر چکی تھیں طواف افاضہ کے بعد پھر حائضہ ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر چلیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment