Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:636,TotalNo:3034


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 کمزور لوگ اور عورتوں وغیرہ کو مزدلفہ سے منی کی طرف رات کے حصہ میں روانہ ہونے کے استحباب کے بیان میں۔
حدیث نمبر
3034
و حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَ بِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَحَرٍ مِنْ جَمْعٍ فِي ثَقَلِ نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ أَبَلَغَکَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَ بِي بِلَيْلٍ طَوِيلٍ قَالَ لَا إِلَّا کَذَلِکَ بِسَحَرٍ قُلْتُ لَهُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَمَيْنَا الْجَمْرَةَ قَبْلَ الْفَجْرِ وَأَيْنَ صَلَّی الْفَجْرَ قَالَ لَا إِلَّا کَذَلِکَ
 عبد بن حمید، محمد بن بکر ابن جریج، عطاء ابن عباس، حضرت ابن جریج رضی اللہ تعالیٰ عنہ خبر دیتے ہیں کہ مجھے حضرت عطاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خبر دی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مجھے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سامان دے کر مزدلفہ سے صبح سحری کے وقت بھیجا ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا کہ کیا تجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو بہت پہلے بھیج دیا تھا انہوں نے کہا کہ نہیں سوائے اس کے کہ وہ سحری کا وقت تھا ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے عطاء سے کہا کہ کیا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ ہم نے فجر سےپہلے جمرہ کو کنکریاں ماریں اور فجر کی نماز کہاں پڑھی انہوں نے کہا کہ نہیں سوائے اس کے یعنی صرف اتنی بات کہی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment