کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
بذات خود حرم نہ جانے والوں کے لئے قربانی کے جانور کے گلے میں قلادہ ڈال کر بھیجنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3111
و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَهِيَ مِنْ وَرَائِ الْحِجَابِ تُصَفِّقُ وَتَقُولُ کُنْتُ أَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ ثُمَّ يَبْعَثُ بِهَا وَمَا يُمْسِکُ عَنْ شَيْئٍ مِمَّا يُمْسِکُ عَنْهُ الْمُحْرِمُ حَتَّی يُنْحَرَ هَدْيُهُ
سعید بن منصور، ہشیم، اسماعیل بن ابی خالد، شعبی، حضرت مسروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا کہ وہ پردہ کے پیچھے سے دستک دیتے ہوئے فرما رہی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربانی کے جانوروں کے ہار میں خود اپنے ہاتھوں سے بنایا کرتی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو بھیجا کرتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان چیزوں میں کسی چیز کو نہیں چھوتے تھے کہ جن کو احرام والا نہیں چھوتا جب تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربانی کا جانور ذبح نہ ہو جاتا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment