Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:738,TotalNo:3136


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 حاجی اور غیر حاجی کے لئے کعبة اللہ میں داخلے اور اس میں نماز پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3136
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْکَعْبَةَ هُوَ وَأُسَامَةُ وَبِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ الْحَجَبِيُّ فَأَغْلَقَهَا عَلَيْهِ ثُمَّ مَکَثَ فِيهَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَسَأَلْتُ بِلَالًا حِينَ خَرَجَ مَا صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ جَعَلَ عَمُودَيْنِ عَنْ يَسَارِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَمِينِهِ وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ وَرَائَهُ وَکَانَ الْبَيْتُ يَوْمَئِذٍ عَلَی سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ ثُمَّ صَلَّی
 ابوربیع، قتیبہ بن سعید، ابوکامل، حماد، بن زید، حماد، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن تشریف لائے اور کعبہ کے صحن میں اترے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلایا تو وہ چابی لے کر آئے اور دروازہ کھولا پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت بلال اور اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کعبہ کے اندر داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کا حکم دیا گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ میں کچھ دیر ٹھہرے رہے پھر دروازہ کھلا حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں جلدی میں سے لوگوں سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر نکلے اور حضرت بلال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے تھے تو میں نے حضرت بلال سے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ میں نماز پڑھی ہے؟ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ ہاں میں نے کہا کہاں؟ حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اپنے  سامنے کے دو ستونوں کے درمیان حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں یہ بھول گیا کہ میں ان سے پوچھتا کہ کتنی رکعتیں پڑھی تھیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment