کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نکاح کا بیان
باب
جس میں استطاعت طاقت ہو اس کے لئے نکاح کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3303
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی التَّمِيمِيُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ الْهَمْدَانِيُّ جَمِيعًا عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ کُنْتُ أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بِمِنًی فَلَقِيَهُ عُثْمَانُ فَقَامَ مَعَهُ يُحَدِّثُهُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَا نُزَوِّجُکَ جَارِيَةً شَابَّةً لَعَلَّهَا تُذَکِّرُکَ بَعْضَ مَا مَضَی مِنْ زَمَانِکَ قَالَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَئِنْ قُلْتَ ذَاکَ لَقَدْ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ الْبَائَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَائٌ
یحیی بن یحیی تمیمی، محمد بن العلاء ہمدانی، ابوبکر بن ابی شیبہ، ابی معاویہ، اعمش، ابراہیم، حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ منی کی طرف پیدل چل رہا تھا کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ملاقات ہوئی تو ان کے ساتھ کھڑے ہو کر باتیں کرنے لگے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا اے ابوعبدالرحمن! کیا ہم تیرا نکا ح ایک ایسی جوان لڑکی سے نہ کردیں جو تجھے تیری گزری ہوئی عمر میں سے کچھ یاد دلا دے؟ تو حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ اگر آپ یہ فرماتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا اے جوانوں کے گروہ تم میں جو نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہو اسے چاہئے کہ وہ نکاح کر لے کیونکہ نکاح آنکھوں کو بہت زیادہ نیچے رکھنے والا اور زنا سے محفوظ رکھنے والا ہے اور جو نکاح کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو وہ روزے رکھے کیونکہ روزے رکھنا اس کے لئے خصی نامرد ہونا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment