کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نکاح کا بیان
باب
حالت احرام میں نکاح کی حرمت اور پیغام نکاح کی کراہت کے بیان میں
حدیث نمبر
3352
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ حَدَّثَنِي نُبَيْهُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ بَعَثَنِي عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ وَکَانَ يَخْطُبُ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ عَلَی ابْنِهِ فَأَرْسَلَنِي إِلَی أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ وَهُوَ عَلَی الْمَوْسِمِ فَقَالَ أَلَا أُرَاهُ أَعْرَابِيًّا إِنَّ الْمُحْرِمَ لَا يَنْکِحُ وَلَا يُنْکَحُ أَخْبَرَنَا بِذَلِکَ عُثْمَانُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد بن ابی بکر مقدمی، حماد بن زید، ایوب، نافع، حضرت نبیہ بن وھب سے روایت ہے کہ مجھے عمر بن عبیداللہ بن معمر نے مسئلہ معلوم کرنے کے لئے ابان ابن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بھیجا اور وہ اپنے بیٹے کا نکاح شیبہ بن عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی سے کرنا چاہتے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ میں اسے دیہاتی خیال کرتا ہوں کیونکہ حالت احرام میں نہ اپنا نکاح کر سکتا ہے نہ دوسرے کا ہمیں حضرت عثمان نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات کی خبر دی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment