کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
کعبہ کی عمارت تو ڑنا اور اس کی تعمیر کے بیان میں
حدیث نمبر
3147
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ
یحیی بن یحیی، مالک، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ، عبداللہ بن محمد، بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن عمر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہاری قوم نے جس وقت کعبہ بنایا تو اسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں سے چھوٹا کر دیا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے دوبارہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں پر کیوں نہیں بنا دیتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تمہاری قوم نے کفر کو نیا نیا چھوڑا نہ ہوتا، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے یہ بات ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنی ہوگی کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ جو دو کونے حجر اسود سے ملے ہوئے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا استلام چھوڑ دیا ہے اس لئے کہ یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں پر پورا نہیں بنا ہوا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment