Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:768,TotalNo:3166


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 عورت کو محرم کے ساتھ حج وغیرہ کا سفر کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
3166
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ ثَلَاثِ لَيَالٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ
 قتیبہ بن سعید، عثمان بن ابی شیبہ، جریر، قتیبہ، جریر، عبدالملک، ابن عمیر، حضرت قزعہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک حدیث سنی جو کہ مجھے بہت اچھی لگی چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ کیا یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ نے خود سنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پس پردہ وہ بات کیسے کہہ سکتا ہوں جس کو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہ سنا ہو راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم سامان سفر نہ باندھو سوائے تین مسجدوں کی طرف میری یہ مسجد مسجد نبوی، مسجد حرام، مسجد اقصی اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بھی سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ کوئی عورت دو دن کا سفر نہ کرے سوائے اس کے کہ اس کا کوئی محرم یا اس کا خاوند اس کے ساتھ ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment