کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
عاجز اور بوڑھا وغیرہ یا میت کی طرف سے حج کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
3156
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مُوسَی حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحِجْرِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَی حَدِيثِ أَبِي الْأَحْوَصِ وَقَالَ فِيهِ فَقُلْتُ فَمَا شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا لَا يُصْعَدُ إِلَيْهِ إِلَّا بِسُلَّمٍ وَقَالَ مَخَافَةَ أَنْ تَنْفِرَ قُلُوبُهُمْ
یحیی بن یحیی، مالک، ابن شہاب، سلیمان بن یسار، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سوار تھے کہ ایک عورت آئی جو قبیلہ خثعم سے تھی اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ پوچھا تو حضرت فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف دیکھنے لگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا چہرہ دوسری طرف پھیر دیا وہ عورت عرض کرتی ہے اے اللہ کے رسول! اللہ تعالی نے اپنے بندوں پر حج فرض کیاہے میرا باپ تو بہت بوڑھا ہے وہ طاقت نہیں رکھتا کہ سواری پر بیٹھ سکے تو کیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتی ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں اور یہ حجہ الوداع کا واقعہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment