کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
احرام کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3213
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ وَيَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَمَّا الْقَعْنَبِيُّ فَقَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ وَأَمَّا قُتَيْبَةُ فَقَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ و قَالَ يَحْيَی وَاللَّفْظُ لَهُ قُلْتُ لِمَالِکٍ أَحَدَّثَکَ ابْنُ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّةَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَی رَأْسِهِ مِغْفَرٌ فَلَمَّا نَزَعَهُ جَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْکَعْبَةِ فَقَالَ اقْتُلُوهُ فَقَالَ مَالِکٌ نَعَمْ
عبداللہ بن مسلمہ، قعنبی، یحیی بن یحیی، قتیبہ بن سعید، قعنبی، مالک بن انس، حضرت یحیی فرماتے ہیں کہ میں امام مالک سے پوچھا کہ کیا آپ سے حضرت ابن شہاب نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک سے روایت کردہ یہ حدیث بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ والے سال مکہ مکرمہ میں اس حال میں داخل ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر پر خود تھا تو جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اتارا تو ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا کہ ابن حنطل کعبہ کے پردے کو پکڑے ہوئے ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا اسے قتل کر دو مالک نے کہا ہاں مجھ سے ابن شہاب نے یہ حدیث بیان کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment