Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:894,TotalNo:3292


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 اس مسجد کے بیان میں جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی
حدیث نمبر
3292
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الْخَرَّاطِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ مَرَّ بِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قُلْتُ لَهُ کَيْفَ سَمِعْتَ أَبَاکَ يَذْکُرُ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی قَالَ قَالَ أَبِي دَخَلْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ بَعْضِ نِسَائِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْمَسْجِدَيْنِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی قَالَ فَأَخَذَ کَفًّا مِنْ حَصْبَائَ فَضَرَبَ بِهِ الْأَرْضَ ثُمَّ قَالَ هُوَ مَسْجِدُکُمْ هَذَا لِمَسْجِدِ الْمَدِينَةِ قَالَ فَقُلْتُ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ أَبَاکَ هَکَذَا يَذْکُرُهُ
 محمد بن حاتم، یحیی بن سعید، حمید، حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے پاس سے گزرے حضرت ابوسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتے ہیں کہ میں نے ان سے عرض کیا کہ آپ نے اپنے باپ سے اس مسجد کے بارے میں کیا ذکر سنا ہے جس مسجد کی بنیا د تقوی پر رکھی گئی ہے- حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ مجھ سے میرے باپ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سے کسی زوجہ مطہرہ کے گھر میں گیا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ان دو مسجدوں میں سے کونسی وہ مسجد ہے کہ جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے؟ حضرت عبدالرحمن کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کنکریوں کی ایک مٹھی لے کر اسے زمین پر مارا پھر فرمایا کہ تمہاری وہ مسجد یہ مسجد مدینہ ہے کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے آپ کے باپ سے اسی طرح ذکر کرتے ہوئے سنا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment