کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
بچے کے حج کے صحیح ہونے کے بیان میں
حدیث نمبر
3158
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمَ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي شَيْخٌ کَبِيرٌ عَلَيْهِ فَرِيضَةُ اللَّهِ فِي الْحَجِّ وَهُوَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَوِيَ عَلَی ظَهْرِ بَعِيرِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحُجِّي عَنْهُ
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، ابوبکر، سفیان بن عیینہ، ابراہیم بن عقبہ، کریب، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روحاء کے مقام پر کچھ سواروں نے ملاقات کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم کونسی قوم ہو؟ وہ کہنے لگے مسلمان تو ان لوگوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کون ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو ان میں سے ایک عورت نے اپنے بچے کو اٹھا کر عرض کیا کہ کیا اس کا بھی حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور تجھے بھی اجر ملے گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment