Thursday, 1 September 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:177,TotalNo:2575


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
روزوں  کا بیان
باب
عیدین کے دنوں میں روزہ رکھنے کی حرمت کے بیان میں
حدیث نمبر
2575
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَی ابْنِ أَزْهَرَ أَنَّهُ قَالَ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَائَ فَصَلَّی ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ إِنَّ هَذَيْنِ يَوْمَانِ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِهِمَا يَوْمُ فِطْرِکُمْ مِنْ صِيَامِکُمْ وَالْآخَرُ يَوْمٌ تَأْکُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُکِکُمْ
یحی بن یحیی، مالک ابن شہاب، حضرت ابوعبید مولی بن ازہر سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں عید کے دن حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا تو آپ آئے اور نماز پڑھی پھر نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا کہ یہ دودن ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے ایک وہ دن کہ جس دن تم افطار کرتے ہو اور دوسرا وہ دن کہ جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment