Saturday, 2 July 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:1553


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
مسافروں کی نماز  اور  قصر کے  احکام کا بیان
باب
 نماز کی اقامت کے بعد نفل نماز شروع کرنے کی کراہت کے بیان میں
حدیث نمبر
1553
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِکٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يُصَلِّي وَقَدْ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَکَلَّمَهُ بِشَيْئٍ لَا نَدْرِي مَا هُوَ فَلَمَّا انْصَرَفْنَا أَحَطْنَا نَقُولُ مَاذَا قَالَ لَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ لِي يُوشِکُ أَنْ يُصَلِّيَ أَحَدُکُمْ الصُّبْحَ أَرْبَعًا قَالَ الْقَعْنَبِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَالِکٍ ابْنُ بُحَيْنَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَبُو الْحُسَيْنِ مُسْلِمٌ وَقَوْلُهُ عَنْ أَبِيهِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ خَطَأٌ
عبداللہ بن مسلمہ، ابراہیم بن سعد، حفص بن عاصم، عبداللہ بن مالک بن بحینہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے وہ نماز پڑھ رہا تھا اور صبح کی نماز کی اقامت ہو چکی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کچھ باتیں فرمائیں، ہم نہیں جانتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کیا فرمایا،جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے اسے گھیر لیا، ہم نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تجھے کیا فرمایا ہے؟ اس نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا تھا کہ اب تم میں کوئی آدمی صبح کی چار رکعتیں پڑھنے لگا ہے، قعنبی کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرمایا ابوالحسین فرماتے ہیں کہ باپ کے واسطہ سے اس حدیث میں خطاء ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment