کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کے بیان میں
باب
عشاء کی نماز کے وقت اور اس میں تاخیر کے بیان میں
حدیث نمبر
1353
حَدَّثَنِي حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ نَظَرْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً حَتَّی کَانَ قَرِيبٌ مِنْ نِصْفِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَائَ فَصَلَّی ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَکَأَنَّمَا أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ خَاتَمِهِ فِي يَدِهِ مِنْ فِضَّةٍ
حجاج بن شاعر، ابوزید سعید بن ربیع، قرة بن خالد، قتادہ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک رات ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کیا یہاں تک کہ آدھی رات کے قریب ہو گئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور نماز پڑھائی پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے گویا کہ میں اب بھی دیکھ رہا ہوں کہ چاندی کی انگوٹھی آپ کے دست مبارک میں چمک رہی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment