کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نماز کا بیان
باب
اذان کی فضیلت اور اذان سن کر شیطان کے بھاگنے کے بیان میں
حدیث نمبر
757
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَائَ بِالصَّلَاةِ أَحَالَ لَهُ ضُرَاطٌ حَتَّی لَا يَسْمَعَ صَوْتَهُ فَإِذَا سَکَتَ رَجَعَ فَوَسْوَسَ فَإِذَا سَمِعَ الْإِقَامَةَ ذَهَبَ حَتَّی لَا يَسْمَعَ صَوْتَهُ فَإِذَا سَکَتَ رَجَعَ فَوَسْوَسَ
قتیبہ بن سعید، زہیر بن حرب، اسحق بن ابراہیم، اسحق جریر، اعمش، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا شیطان جب اذان کی آواز سنتا ہے تو گوز مارتا ہوا بھاگتا ہے یہاں تک کہ اذان کی آواز نہ سنے جب اذان ختم ہو جاتی ہے تو واپس آجاتا ہے اور وسوسہ ڈالتا ہے جب اقامت سنتا ہے تو پھر چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اقامت کی آواز نہیں سنتا جب یہ ختم ہو جاتی ہے تو واپس آکر وسوسہ ڈالتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment