Saturday, 14 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:751


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
نماز  کا بیان
باب
 موذن کی اذان سننے والے کے لئے اسی طرح کہنے اور پھر نبی کریم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیج کر آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وسیلہ کی دعا کرنے کے استحباب کے بیان میں۔
حدیث نمبر
751
حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسَافٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ فَقَالَ أَحَدُکُمْ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ قَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ قَالَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ ثُمَّ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ
اسحق بن منصور، ابوجعفر، محمد بن جہضم ثقفی، اسمعیل بن جعفر، عمارہ بن غزیہ، خبیب بن عبدالرحمن بن اساف، حفص بن عاصم بن عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب مو ذن (اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ)  کہے تو تم میں سے کوئی ایک (اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ)  کہے پھر مؤذن (أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ) کہے تو یہ بھی (أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ) کہے پھر مؤذن  أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ) کہے تویہ بھی ( أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ) کہے پھر وہ (حَيَّ عَلَی الصَّلَاةِ)  کہے تو یہ (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) کہے پھر وہ (حَيَّ عَلَی الْفَلَاحِ) کہے تو یہ (لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) کہے پھر وہ (اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ) کہے تو یہ بھی (اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ) کہے پھر وہ (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ) کہے تو یہ بھی (لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ) خلوص دل سے کہے تو یہ جنت میں داخل ہوگا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment