کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد و عورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
632
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ أَنَا وَأَخُوهَا مِنْ الرَّضَاعَةِ فَسَأَلَهَا عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْجَنَابَةِ فَدَعَتْ بِإِنَائٍ قَدْرِ الصَّاعِ فَاغْتَسَلَتْ وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا سِتْرٌ وَأَفْرَغَتْ عَلَی رَأْسِهَا ثَلَاثًا قَالَ وَکَانَ أَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْخُذْنَ مِنْ رُئُوسِهِنَّ حَتَّی تَکُونَ کَالْوَفْرَةِ
عبیداللہ بن معاذ عنبری، شعبہ، ابوبکر بن حفص، ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ میں اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا رضاعی بھائی آپ کے پاس گئے اور آپ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایک برتن ایک صاع کی مقدار کا منگوایا اور غسل کیا اس حال میں کہ ہمارے اور آپ کے درمیان پردہ حائل تھا اور آپ نے اپنے سر پر تین بار پانی ڈالا اور ابوسلمہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن اپنے سروں کے بال کترواتی تھیں یہاں تک کہ کانوں تک ہو جاتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment