کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
شیر خوار بچے کے پیشاب کا حکم اور اس کو دھونے کے طریقہ کے بیان میں
حدیث نمبر
569
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِابْنٍ لَهَا لَمْ يَأْکُلْ الطَّعَامَ فَوَضَعَتْهُ فِي حَجْرِهِ فَبَالَ قَالَ فَلَمْ يَزِدْ عَلَی أَنْ نَضَحَ بِالْمَائِ
محمد بن رمح بن مہاجر، لیث، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ، ام قیس بنت محصن سے روایت ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر آئیں جو کھانا نہیں کھاتا تھا اور اس نے اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود میں بٹھا دیا تو اس نے پیشاب کردیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر پانی چھڑکنے سے زیادہ نہیں کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment